تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’’ناجائز طریقے سے مسلط ٹولے کو ایوان اقتدار سے باہر کرکے دم لیں گے‘‘

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ناجائز طریقے سے مسلط ٹولے کو ایوان اقتدار سے باہر کرکے دم لیں گے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پیر کے روز کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ناجائز حکومت بن رہی تھی تب جہاز بھر بھر کے لائے جا رہے تھے تو اس وقت ضمیر کی آواز کہاں تھی؟ اب تو ناجائز طریقے سے مسلط ٹولے کو اقتدار کے ایوانوں سے باہر کرکے ہی دم لیں گے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے، ہماری تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ہے اور ہم تحریکی دور سے گزر رہے ہیں۔

انہوں نے کارکنوں کا مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے کارکن اسلام آباد مارچ کیلیے تیار رہیں، جے یوآئی سندھ کا قافلہ شیڈول کے مطابق اسلام آباد نکلے گا۔

اس سے قبل مولانا فضل الرحمٰن نے جامعہ دارالعلوم کورنگی کراچی کا دورہ کیا اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر مولانا مفتی محمد تقی عثمانی سے ان کے حال ہی میں انتقال کرجانے والے بھتیجے شیخ الحدیث مفتی محمود اشرف عثمانی کے انتقال پر تعزیت کی اس کے علاوہ انہوں نے جے یو پی کے صدر شاہ اویس نورانی سے بھی ملاقات کی۔

Comments

- Advertisement -