تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

عمران خان نے نفرتوں کی آگ لگائی، مولانا فضل الرحمٰن

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ عمران خان نے نفرتوں کی آگ لگائی اور خود ہی اسی آگ میں جلنے والے ہیں۔

مولانا فضل الرحمٰن نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ سیاست میں اندھی مذہبی جنونیت کا استعمال عمران خان کو لے ڈوبے گا، واقعہ پنجاب کی حدود میں پیش آیا جہاں پی ٹی آئی کی اپنی حکومت ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ ملزم کو پی ٹی آئی کارکن نے پکڑ کر پنجاب پولیس کے حوالے کیا، پنجاب پولیس نے ملزم سے بیان لیا جس میں اس نے اعتراف جرم کیا۔

انہوں نے کہا کہ معاملہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات ضروری ہوگئی تاکہ قوم کو اصل حقائق سے باخبر رکھا جا سکے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسے واقعات کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے نتائج خطرناک ہوں گے، کل کوئی تیسری قوت فائدہ اٹھا کر ملک و قوم کو مشکل میں ڈال سکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -