دینی جماعتوں کے اتحاد پر سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں، فضل الرحمان fazal-ur-rehman
The news is by your side.

Advertisement

دینی جماعتوں کے اتحاد پر سنجیدگی سے غور کررہے ہیں، فضل الرحمان

پشاور: سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دینی جماعتوں کے اتحاد پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں جس کے لیے مجلس شوریٰ کا اجلاس 7 اور 8 مئی کو پشاور میں ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مستقبل کے لیے نئی سیاسی صف بندیاں ہورہی ہیں اور متبادل قیادت کے بارے میں فکر مند لوگوں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ جے یو آئی ملک میں متبادل سیاسی جماعت کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دینی جماعتوں کےاتحاد پرسنجیدگی سےسوچ رہےہیں اور اگلے ہفتے ہونے والے مجلس شوریٰ کے اجلاس میں دینی جماعتوں کے اتحاد پر غور ہوگا اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی ۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اپوزیشن وزیراعظم نواز شریف سے استعفیٰ مانگ رہی ہے لیکن اس معاملے پر تقسیم بھی ہے لہذا وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے کے بجائے پہلے اپوزیشن کو ایک ہونا ہوگا اور مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کا منظر نامہ تبدیل ہورہا ہے اور نئے اتحاد تشکیل پا رہے ہیں اس لیے پاکستان، چین، روس اور ترکی ایک پیج پرآنےوالے ہیں جب کہ مخالف میں بھی ایک اتحاد بننے جا رہا ہے اس لیے بین الاقوامی سطح پر ہونے والی ان صف بندیوں کو دیکھتے ہوئے ملکی سیاست اور طرز حکومت کی سمت کو متعین کرنا ہوگا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں