تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

عمران خان کو تاحیات نااہل، پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دیا جائے، فضل الرحمٰن

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان کو تاحیات نااہل اور پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دیا جائے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کیمشن کے فیصلے پر ردعمل میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے نے میرے موقف پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے۔ حکومت عمران خان کو فوری تاحیات نااہل اور پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دے۔

فضل الرحمٰن نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے آج عمران خان کو پاکستان کے خلاف کام کرنے والا ثابت کردیا۔ اس فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ عمران خان یہود سمیت عالمی قوتوں کا ایجنٹ ہے۔ عمران خان اور پی ٹی آئی غیر ملکی طاقتوں کے ایجنڈے پر ہے اور غیر ملکی فنڈز پر پاکستان کے مفادات کیخلاف کام کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا تحریری فیصلے میں پی ٹی آئی کو فنڈنگ ضبط کرنے کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے قانون کے مطابق اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ وفاقی حکومت کو موصول ہوگیا ہے۔ فیصلہ وزارت داخلہ اور وزارت قانون کو بھجوایا گیا ہے جبکہ حکومت نے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے مشاورت بھی شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ممنوعہ فنڈنگ کیس، حکومت نے 3 آپشنز پر غور شروع کر دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزرا نے آئینی اور قانونی ماہرین سے مشورے شروع کر دیے، وزرا نے مشاورت میں تین آپشنز پر غور شروع کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -