تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

الیکشن کمیشن کیخلاف قراردادیں فنڈنگ کیس پر اثر انداز ہونے کیلیے ہیں، فضل الرحمٰن

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کیخلاف قراردادیں فنڈنگ کیس پر اثر انداز ہونے کیلیے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ڈی ایم اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پنجاب اور کے پی اسمبلیوں سے الیکشن کمشنر پر عدم اعتماد کی قراردادوں کی منظوری پر کہا ہے کہ عمران خان اداروں کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کے خلاف اسمبلیوں سے قراردادیں منظور کرائی ہیں جس کا مقصد فنڈنگ کیس پر اثرانداز ہونا ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ عمران خان ٹولے کا ایک کام باقی تھا اور وہ ریاست توڑنا تھی۔ 4 سال تک ملک پر مسلط ٹولے نے معیشت کو تباہ وبرباد کردیا۔ یہ ملک کی بڑی برائی ہے جس کو جڑ سے نکالنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ پر اعتراض نہیں بلکہ فیصلوں پر اعتراض ہے۔ اداروں کے سربراہان بھی انسان ہوتے ہیں جن سے غلطیاں ہوتی ہیں۔ سپریم کورٹ سے بھی بعض فیصلوں میں غلطیاں ہوئی ہیں۔ ججز کی عدم دستیابی پر چیف جسٹس نے فل کورٹ سے انکار کیا، پھر دو روز بعد ہی چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بلالیا۔

سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ پاکستا ن کی معاشی صورتحال ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا اور موجودہ اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے کے بعد ہی مقررہ وقت پر نئے انتخابات ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کے پی اسمبلی میں الیکشن کمشنر اور اراکین پر عدم اعتماد کی قرارداد منظور

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اور آج کے پی کی اسمبلی نے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر اراکین پر عدم اعتماد کی قراردادیں منظور کی ہیں۔

Comments

- Advertisement -