منگل, اگست 18, 2026
اشتہار

مولانا فضل الرحمان کو متنازع بیان دینے پر عدالت نے طلب کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ (15 جولائی 2026): جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو متنازع بیان دینے پر عدالت نے طلب کر لیا۔

متنازع بیان پر دائر ہونے والی پٹیشن پر گوجرانوالہ کی ایک عدالت نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو طلب کر لیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج نے مولانا کو 28 جولائی کو طلب کیا ہے۔

سینئر وکیل منظور قادر نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف گزشتہ روز پٹیشن دائر کی تھی جس میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ جے یو آئی سربراہ نے قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف متنازع بیان دیا۔

ادھر لاہور میں بھی مولانا کے متنازع بیان پر سیشن عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی ہے، اور عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ مولانا کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی تقریر سے عوام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، مولانا نے بیان دے کر شہدا کے ورثا کا دل دکھایا ہے، اس لیے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں