The news is by your side.

Advertisement

مولانا فضل الرحمان دھمکیوں‌ پر اتر آئے

مولانا کے پاس کوئی بیانیہ نہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان نے دھمکی دی ہے کہ ہم لڑکر استعفیٰ لیں گے، اگر حکومت خود سے رخصت نہ ہوئی تو ملک میں افراتفری ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے شروع ہونے والے مارچ میں ناکامی اور اپوزیشن کی جانب سے حمایت نہ ملنے کے بعد مولانافضل الرحمان حکومت کے خلاف دھمکیوں پر اتر آئے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم لڑ کر استعفیٰ لیں گے، اسلام آباد میں بیٹھ کر حکومت کو 2,3 دن دیں گے، اگر حکومت رخصت نہ ہوئی تو ملک میں افرا تفری ہوگی اور جو بھی ہوگا وہ میرے اختیار کی بات نہیں ہوگی۔

فواد چوہدری کا ردعمل

دوسری جانب فواد چوہدری نے مولانا کی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جس تحریک کاسر ہو نہ پیرہو تو آخر میں اس کی طرف سے دھمکیاں ہی دی جاتی ہیں، ایسےلوگ عوام میں جاکر ایسی ہی باتیں کرتےہیں۔

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان کےمارچ کاکوئی بیانیہ نہیں، اسی وجہ سے اپوزیشن کی دیگر جماعتیں بھی پیچھے ہٹ گئیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ مولانانےجس طرح مارچ کا آغاز کیا،شروع سےسرپیرنہیں تھا، مولاناکی اسمبلی میں اتنی نشستیں ہی نہیں جس پردھاندلی کاشور ہے، احتجاج اس طرح نہیں ہوتےجس طرح کیا جارہا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں