اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

مخالف قید ہو اور میں اس کیخلاف جلسے کروں تو مزہ نہیں آئے گا، فضل الرحمان

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: سربراہ جمیعت علمائے اسلام (ف) فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ میرا مخالف قید میں ہو اور میں اس کے خلاف جلسے کروں تو مزہ نہیں آئے گا، چاہتا ہوں ہر سیاستدان جیل سے باہر ہو۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ میں جس سے جنگ لڑتا ہوں اس کے بھی ہاتھ کھلے ہونے چاہیے، اگر وہ قانون کے گھیرے میں آیا ہے تو پھر کوئی بھی اس سے باہرنہیں۔

فضل الرحمان نے کہا کہ سنجیدگی کے ساتھ اس بات پر غور کرنا ہے کہ ہماری مشکلات کیا ہیں، کچھ حقائق ہیں جیسے ہمیں تسلیم کر لینا چاہیے، پاکستان اس وقت داخلی اور بیرونی مشکلات سے دوچار ہے، ہمیں ایک قوم کی طرح اپنے وطن کیلیے سوچنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ڈپلومیٹ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر تشویش ہے، میں نے کہا 3 مرتبہ وزیر اعظم رہنے والا سی کلاس میں تھا اس پر بھی تشویش ہونی چاہیے تھی، ہمیں آگے دیکھنا ہے پاکستان کا پورا انتظامی ڈھانچہ اس وقت زوال پذیر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم کی ناراضیاں بڑھتی جا رہی ہیں، کوئی بھی ہمارے اندر خامی نہیں نکال سکا، تمام جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر رکھا تاکہ ملک کی وحدت کو بچایا جا سکے، غربت اور مہنگائی اپنی جگہ پر بدامنی اور خوف ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں