ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

فضیلہ قاضی اور قیصر نظامانی نے محبت کی کہانی سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فضیلہ قاضی اور اداکار قیصر نظامانی نے اپنی محبت کی کہانی سنادی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شان سحور‘ میں اداکارہ فضیلہ قاضی اور قیصر نظامانی نے فیملی کے ہمراہ شرکت کی اور اس دوران اپنی محبت کی کہانی سے متعلق لب کشائی کی۔

قیصر نظامانی نے بتایا کہ ہم ڈرامے کے سیٹ پر ملے تھے، فضیلہ قاضی نے بتایا کہ نہیں اس سے پہلے کمپیئرنگ کرتے ہوئے ملاقات ہوئی تھی۔

میزبان ندا یاسر نے فضیلہ قاضی کے صاحبزادے احمد سے پوچھا کہ آپ کو یاد ہے کمپیئرنگ کرتے ہوئے ملے تھے اور کیا بتایا انہوں نے کس نے پہل کی تھی پروپوز کرتے ہوئے؟

احمد نظامانی نے بتایا کہ ’بابا نے پہل کی تھی۔‘ قیصر نظامانی نے کہا کہ یہ فوراً مان گئی تھیں اتنا ہینڈسم شخص کوئی کیسے چھوڑ سکتا تھا۔‘

ندا یاسر نے کہا کہ ’آپ کے سامنے خوبصورت لڑکی بھی تھی، فضیلہ کی آنکھوں کے لوگ دیوانے تھے۔‘

فضیلہ قاضی نے کہا کہ میں تو آنکھیں سر راہ کیے بیٹھی تھی فوراً ہی مان گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ (قیصر) جو سننا چاہتے ہیں میں سنا دیتی ہوں، بادشاہ سلامت جیسے ہی وارد ہوئے میں نے ان کی راہ میں آنکھیں بچھا دیں اور کہا جی بالکل آئیے آپ ہی کا تو انتظار تھا بس تب سے اب تک یہی کررہی ہوں۔

قیصر نظامانی نے بتایا کہ ہماری شادی کو 30 سال ہوچکے ہیں، فضیلہ قاضی نے کہا کہ ہم میاں بیوی کے ساتھ ساتھ دوست بھی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں