اتوار, اگست 9, 2026
اشتہار

دلہنیں ڈراموں کی وجہ سے خود کو ہیروئن سمجھنے لگی ہیں، فضیلہ قاضی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی کا کہنا ہے کہ شادی میں ہر لڑکی خود کو ہیروئن سمجھتی ہے اور آگے کی زندگی کا نہیں سوچتی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکارہ فضیلہ قاضی نے شرکت کی اور اس دوران لڑکیوں کی شادی میں رسم و رواج پر اظہار خیال کیا۔

اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا کہ شادی میں انٹری کے دوران ہر لڑکی خود کو کسی ڈرامے کی ہیروئن سمجھتی ہے، ڈرامہ یا فلم فینٹسی ہوتی ہے جو آپ کی زندگی میں نہیں ہوسکتی، جب آپ خود کو ہیروئن سمجھتی ہیں تو اسی طرح سے انٹری دیتی ہیں ماں اور باپ پر بھی پریشر ہوتا ہے کہ آپ نے یہ کپڑے اور میچنگ پہننی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب یہ کہانی شروع ہوگئی ہے کہ یہ میرا دن ہے میں انجوائے کرنا چاہتی ہوں، تمہارا یہ دن ہے اس کے بعد جو آگے زندگی ہے اس کو صحیح سے لے کر چلنا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ہمارے یہاں یہی مسئلہ ہے کہ ہم چیزوں کو اسی دن تک محدود رکھتے ہیں کہ آج جو نہیں ہوا وہ شاید کبھی نہیں ہوگا، یہ نہیں سوچتی کہ آج کے دن میں اسی طرح ہونے دوں جیسے ہوتا ہے تو اگلے دن بہت اچھے ہوں گے۔

فضیلہ قاضی نے کہا کہ جو رشتہ بننے جارہا ہے شوہر اور اس کے گھر والوں کے ساتھ اس کے بیچ میں فضول رسموں کو لاکر تلخی پیدا کردیتے ہیں جو پھر یادوں میں آجاتی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہمیں اصل مقصد کو دیکھنا چاہیے جس حوالے سے یادیں بنیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں