مردان (12 اپریل 2026): سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا ظلم اسلامی ممالک کیلیے خطرے کی گھنٹی ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان 25 کروڑ مسلمانوں کا وطن ہے اس کی عالمی سطح پر اہمیت ہے، ملک کو پوری اسلامی دنیا کی قیادت کرتے دیکھنا چاہتا ہوں، ہم ملکی سرزمین پر مہمانوں کی عزت کرنا جانتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عالمی طاقتوں کے جبر سے غریبوں پر کیا جانے والا مہنگائی کا ظلم واپس لینا ہوگا، قوم کے اندر خود اعتمادی اور ملک کی قدر و منزلت میں اضافہ دیکھنا چاہتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو حماس کو غیر مسلح کرنے کی کسی مہم کا حصہ نہیں بننا چاہیے، مولانا فضل الرحمان
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل ناجائزہ ریاست ہے اس کا خاتمہ امت مسلمہ کی آرزو ہے، یہ دہانیوں سے فلسطین پر ظلم ڈھا رہا ہے، یہ ظلم کرتے کرتے ایران تک پہنچ چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا ظلم اسلامی ممالک کیلیے خطرے کی گھنٹی ہے، مسلمان فاتح ہیں اور فاتح رہیں گے، بیت المقدس ایک دن مسلمانوں کا ہوگا ان شاء اللہ وہاں عبادت کریں گے۔
’اپنا مؤقف دہرانا چاہتے ہیں کہ دستور پاکستان اسلامی اصولوں کا تقاضا کرتا ہے۔ ہمیں آئین جو راستہ دکھاتا ہے اس کے مطابق چلنا چاہیے۔ حلف کی خلاف ورزی کرنا مسلمان کی علامت نہیں ہے۔‘
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


