اسلام آباد (5 نومبر 2025): جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا ملاقات میں کوئی پیغام لے کر نہیں آئے تھے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں آج اپنی اور سینیٹر فیصل واوڈا سے ہونے والی ملاقات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔ آج وہ ملاقات میں کوئی پیغام لے کر نہیں آئے تھے۔
فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ آئے گا، تو پھر ہم دیکھیں گے۔ ابھی جب تک ترمیم کامسودہ نہیں آیا تو ہم نکات بات نہیں کر سکتے۔ ہوا میں باتیں نہیں اڑانی چاہئیں۔
جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ سنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے کوئی پرچہ آؤٹ کیا ہے۔ اب یہ پتہ نہیں کہ انہوں نے صحیح پرچہ آؤٹ کیا ہے یا نہیں۔
واضح رہے کہ سینیٹر فیصل واوڈا نے آج جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے خصوصی ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے بعد ان کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم پر مولانا فضل الرحمان سے بات ہوئی ہے، وہ بڑے مضبوط سیاست دان ہیں ان کا ملکی سیاست میں اہم کردار ہے۔
آپ 27ویں ترمیم کے لیے بے تاب ہیں میں تو 28ویں کی تیاری پر کھڑا ہوں، فیصل واوڈا


