اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قبائل کی اپنی شناخت اور اپنا نظام ہے، فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ قبائل خود کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ نے فاٹا سپریم کونسل کے احتجاج کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں طویل عرصے سے قبائل سے رابطے میں ہوں، قبائل کے ساتھ چھ سال سے مشترکہ جدوجہد کر رہا ہوں، قبائل کی پاکستان کے آئین میں اپنی حیثیت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئین میں قوانین میں ترمیم سے قبل قبائل سے رابطہ کیا جائے، صدر بھی اگرترمیم کرنا چاہیں تو پہلے قبائل ہی سے رابطہ کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکیوں کی عقل پرپردے پڑ چکے ہیں، مولانا فضل الرحمان
ان کا کہنا تھا کہ جب اسکاٹ لینڈ کو ریفرنڈم کاحق ہے، تو قبائلیوں کو کیوں حق نہیں۔ مشرقی تیمور اور سوڈان میں بھی ریفرنڈم ہوا تھا۔
انھوں نے خود کو قبائل کا نمائندہ کہنے والوں نے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں قبائل کو جانتا ہوں، ان کے بڑوں اورچھوٹوں کوجانتا ہوں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قبائل آزاد ہیں، آزادی ان کی شناخت ہے، جو وہ چاہیں گے، وہی فیصلہ ہوگا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔