بدھ, مئی 20, 2026
اشتہار

ٹرمپ کی سفارتکاری دیکھیں ایسا لگتا ہے کوئی بدمعاش ہے، مولانا فضل الرحمان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (19 اپریل 2026): سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سفارتکاری دیکھیں ایسا لگتا ہے کہ کوئی بدمعاش ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی میز پر جانے کیلیے ایسی گفتگو کی جاتی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کہتا ہے کہ ایران کو تباہ کر دیں گے، پہلے مذاکرات کی گفتگو سیکھ لیں کہ کیا ہوتی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کر رہا ہے، پاکستان دنیا کو عالمی جنگ سے بچانا چاہتا ہے، پاکستان جو ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے اس کا احترام کرتے ہیں، ہم نے تجارتی راستے بند کر دیے ہیں، بتائیں پاکستان کہاں کھڑا ہے؟

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا ظلم اسلامی ممالک کیلیے خطرے کی گھنٹی ہے، مولانا فضل الرحمان

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا معاشی مستقبل کہاں ہے؟ آبنائے ہرمز بند ہونے سے تیل کی قیمتیں بڑھنے پر ہر کوئی پریشان ہے، حکومت نے کہا کہ ان حالات میں مظاہرے نہ کیے جائیں، مظاہروں کی کال دینا مشکل نہیں سوچ سمجھ کر آگے بڑھ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں جذباتی ہو کر فیصلے نہیں کیے جاتے، کسی سیاسی پارٹی سے اختلاف ہو سکتا ہے مگر ملک میرا ہے، ملک کی خدمت کرنا ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں، پاکستان پر جارحیت ہوئی تو سب سے پہلے ہم میدان میں ہوں گے۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ دنیا میں جمہوریت بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہے، ایسے میں ہمیں سوچنا چاہیے کہ کیا متبادل ہے، ایک بہتر نظام حکومت ہمارا یا جماعت اسلامی کا نہیں پوری قوم کا مسئلہ ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں