اشتہار

مولانا فضل الرحمٰان کے بیٹے کا نام غیر قانونی قبضے کے معاملے میں بھی سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰان کے بیٹے اسعد محمود کا نام غیر قانونی قبضے کے معاملے میں بھی سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰان کے بیٹے اور سابق وفاقی وزیر اسعد محمود کا نام خیرالمدارس ملتان کی زمین اور دکانوں پر مبینہ غیر قانونی قبضے کے معاملے میں سامنے آگیا ہے۔

سامنے آنے والی دستاویزات اور دعوؤں میں خیرالمدارس ملتان کا انتظام و انصرام فی الوقت اسعد محمود چلا رہے ہیں، جبکہ مدرسے کے سامنے واقع تجارتی دکانوں سے حاصل ہونے والی تمام تر آمدن بھی مبینہ طور پر انہی کی تحویل میں جا رہی ہے۔

اس مذکورہ جائیداد سے متعلق سپریم کورٹ کا ایک سابقہ فیصلہ بھی مبینہ طور پر غیر قانونی قبضے کے معاملے کے باعث زیرِ التوا ہے۔

FOLLOW US ON ARY TUBE

انکشافات سامنے آنے کے بعد مذہبی و تعلیمی ادارے سے متعلق چند بنیادی اور سنگین سوالات زیرِ بحث آئے، خیرالمدارس ملتان کی اصل اور قانوناً درج شدہ ملکیت کس کے نام ہے؟ اسعد محمود کو اس مدرسے کا انتظام و انصرام سنبھالنے کا قانونی اختیار کس بنیاد پر حاصل ہوا؟ اور مدرسے سے ملحقہ دکانوں کی واقعی ملکیت اور ان کی آمدن کا قانونی مستحق کون ہے؟

کیا مدرسے کی جائیداد اور اس سے حاصل ہونے والی آمدن کو اس کے اصل مذہبی اور تعلیمی مقاصد ہی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے؟ اور اگر غیر قانونی قبضے کے الزامات درست ہیں تو اب تک متعلقہ اداروں کی جانب سے کیا قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی؟

معاملے کی حسایت کو مدِنظر رکھتے ہوئے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ پنجاب حکومت، محکمہ مال اور متعلقہ مدرسہ بورڈ لینڈ ریکارڈ اور تمام دستاویزات کی روشنی میں اس کی فوری اور شفاف تحقیقات کرائیں تاکہ اصل حقائق قوم کے سامنے آ سکیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں