جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

27ویں آئینی ترمیم: مولانا فضل الرحمان کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد(7 نومبر 2025): جمعیت علما اسلام (جے یو آئی ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم کا مکمل تحریری مسودہ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے جے یو آئی سے 27ویں آئینی ترمیم  پر حمایت کی درخواست کردی، مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم کا مکمل تحریری مسودہ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی جے یو آئی کی قیادت سے رابطہ کیا، بلاول بھٹو نے 18ویں ترمیم رول بیک کرنے کی تجویز کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے کراچی جانے سے قبل پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے، مولانا عبدالغفوری حیدری نے تصدیق کی ہے کہ  ارکان پارلیمنٹ اور سی ای سی ممبر ان شرکت  کرینگے، جہاں 27ویں آئینی ترمیم پر پارٹی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔

27 ویں آئینی ترمیم منظور کرانے کا مشن! وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس اچانک ملتوی

دوسری جانب 27ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر گفتگو کے لیے ایم کیو ایم کا وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچا جہاں ایم کیو ایم وفدکی مولانا فضل الرحمان سے اہم بیٹھک لگی۔

ایم کیو ایم کے وفد میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال، فاروق ستار، خواجہ اظہار الحسن، ارشد وہرہ اور دیگر شامل تھے۔

ملاقات کے بعد ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال نے جے یو آئی کے رہنماؤں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم کا وفد خالد مقبول کی سربراہی میں مولانا فضل الرحمان کے پاس آیا اور آئینی ترمیم کا مسودہ پیش کیا۔

مزید پڑھیں : پیپلزپارٹی نے 27ویں ترمیم میں این ایف سی فارمولے میں تبدیلی کی تجویز مسترد کردی

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحادیوں کا 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر تاحال اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ق سمیت دیگر اتحادیوں نے گرین سگنل دے دیا ہے تاہم پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں