The news is by your side.

Advertisement

اسرائیل کا طیارہ اتر چکا ہے، حکومت کی تردید کو مسترد کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمان

لاہور: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ فضل الرحمان نے کہا کہ سمجھتا ہوں اسرائیل کا طیارہ اتر چکا ہے، طیارے سے متعلق اومان کی حکومت نے آدھی تصدیق کردی ہے، حکومت کی تردید کو مسترد کرتے ہیں، یہ بہت سنجیدہ صورت حال ہے، اسرائیل کا مقصد اسلحہ بیچنا اور اسے تسلیم کرنا ہوسکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نواز شریف سے ملاقات میں ملکی حالات زیر بحث آئے، بنیادی طور پرہم موجودہ حکومت کو جائز حکومت نہیں کہتے ہیں، پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی سے ملک متاثر ہورہا ہے۔

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سیاست میں سیاسی رہنماؤں کی پھلجھڑیاں چلتی رہتی ہیں، ملکی معیشت کو سود کی لعنت سے پاک کریں گے تو ترقی ہوگی۔

شہباز شریف سے ملاقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آج شہباز شریف سے ملاقات کا دن تھا، فیملی ان سے ملنے گئی تو ان پر پابندی لگادی گئی، اجلاس میں شرکت کے لیے وہ آئیں گے تو پھر بات ہوگی، اپوزیشن سربراہ شہباز شریف ہیں ان کا فیصلہ ضروری ہے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ خارجہ پالیسی، روپے کی قدر میں کمی اور مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، حکومت کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے جبکہ آصف زرداری افسوس کے لیے میاں صاحب کے گھر آئے تھے۔

مزید پڑھیں: فضل الرحمان کو بڑا دھچکا، نوازشریف کا آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار

اے پی سی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے لیے وقت مانگا ہے، میاں صاحب نے مشترکہ لائحہ عمل سے قبل شہباز شریف سے مشاورت کا کہا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں