تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فضل الرحمان نے زرداری کو نواز شریف سے ملاقات کے لیے راضی کرلیا

اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف علی زرداری کو نواز شریف سے ملاقات کے لیے راضی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق زرداری ہاؤس میں آصف زرداری سے مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی جس میں انہوں نے نواز شریف سے ہونے والی ملاقات سے آگاہ کیا، آصف زرداری نے نواز شریف سے ملاقات کی ہامی بھرلی۔

آصف زرداری جلد نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات کریں گے، مولانا نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے دونوں جماعتوں کو راضی کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زرداری، نواز شریف کے درمیان ممکنہ ملاقات میں بلاول بھٹو کا اہم کردار ہے، آنے والے دنوں میں بلاول بھٹو اور مریم نواز کی ملاقات بھی متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: نوازشریف سے مولانا فضل الرحمان کی جاتی امرا میں ملاقات

مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری سے کہا کہ آپ نواز شریف سے ملاقات کریں ان کی عیادت کریں، نواز شریف کو دوریاں ختم کرنے کی درخواست کی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اپوزیشن کا متحد ہونا وقت کی ضرورت ہے، دونوں رہنماؤں نے نیب کارروائیوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور اپوزیشن کی پارلیمنٹ کے اندر اور پارلیمنٹ سے باہر کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات کی تھی، جس میں سیاسی صورتحال،نیب کیسزسمیت دیگراہم معاملات پرگفتگو کی گئی تھی جبکہ حکومت مخالف تحریک کے ابتدائی خدوخال پر بھی بات چیت کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -