پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

فضل الرحمان کا شاہ سلمان کے نام پیغام، یمن سے متعلق اقدامات کی حمایت

اشتہار

حیرت انگیز

مولانافضل الرحمان نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے نام پیغام میں یمن سے متعلق سعودی عرب کے اقدامات اور قومی سلامتی کے دفاع کے فیصلوں کی حمایت کی ہے۔

پیغام میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سعودی عرب کی قومی سلامتی اور سرحدوں کے دفاع کیلئے اقدامات جائز ہیں سعودی عرب کے اقدامات ذمہ دارانہ اور خطے کے استحکام کیلئے اہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب  کا امن و استحکام امت مسلمہ کے امن کی ضمانت ہے سعودی عرب عالم اسلام میں مرکزی اور قائدانہ مقام کا حامل ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں سعودی عرب کی اسلام، مسلمانوں، حرمین شریفین کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں۔

امارات نے یمن سے فوجیوں کا انخلاء مکمل کر لیا

پاکستان نے یمن میں تشدد کی نئی لہر پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کی خودمختاری، وحدت اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان یمن میں امن و استحکام کیلئے تمام کوششوں کی حمایت کا اعادہ کرتا ہے پاکستان کسی بھی یمنی فریق کے یکطرفہ اقدامات کی سخت مخالفت کرتا ہے یکطرفہ اقدامات امن کوششوں کو نقصان اور صورتحال کو مزید بگاڑ سکتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے علاقائی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے پاکستان کا سعودی عرب سے مکمل اظہاریکجہتی اور سلامتی کے عزم کا اعادہ ہے اور پاکستان یمن مسئلے کےحل کے لئے مذاکرات اور سفارتکاری پر زور دیتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو امید ہے یمنی عوام اور علاقائی طاقتیں پائیدار حل کیلئے مل کر کام کریں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں