تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

آصف زرداری کی کوشش ناکام، فضل الرحمان کی لاڑکانہ آمد سے معذرت

لاڑکانہ: جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گڑھی خدابخش کےجلسےمیں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی کال کے باوجود فضل الرحمان نے لاڑکانہ آمد سے معذروی ظاہر کی ہے، جس کے بعد فضل الرحمان کل ہونے والے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدابخش کے جلسے میں شرکت نہیں کریں گے۔

مولانافضل الرحمان کی جگہ جے یو آئی کا پانچ رکنی وفدجلسے میں شرکت کرےگا، وفد میں عبدالغفورحیدری، سراج احمدخان، عبدالرزاق عابد اور سعود افضل شامل ہونگے۔

واضح رہے کہ چوبیس دسمبر کو سابق صدر آصف زرداری اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا۔

ٹیلی فونک رابطے میں آصف زرداری اورمولانافضل الرحمان کے درمیان حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی، آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو گڑھی خدابخش جلسے میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

 

Comments

- Advertisement -