نیویارک : فیس انتظامیہ نے لائیک بٹن دوبارہ ایکٹو کرنے کی تیاری کرلی، انتظامیہ کی جانب سے موبائل ایپ پر میسنجر کا آپشن بھی ایک بار پھر مرکزی ایپ کے اندر مدغم کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیس بک انتظامیہ نے ایک بار پھر اپنے لائیک بٹن کو بدلنے کا عندیہ دیدیا، فیس بک سمیت مختلف سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر آنے والی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی سافٹ وئیر انجنیئر جین مین چون وونگ نے ایک ٹوئیٹ میں فیس بک کی اس نئی تبدیلی کے بارے میں ایک انیمیٹڈ تصویر کے ساتھ بتایا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اگر فیس بک اس تبدیلی پر عملدر آمد کرتی ہے تو صارفین اوپر سے نیچے اسکرول کی بجائے دائیں یا بائیں سوائپ یا کلک کر کے نیوز فیڈ کا مواد دیکھ سکیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فیس بک میں یہ بہت بڑی تبدیلی ہے مگر زیادہ حیران کن نہیں کیونکہ فیس بک اسٹوریز پر بہت زیادہ توجہ دے رہی ہے۔ اسی طرح فیس بک کی جانب سے موبائل ایپ پر میسنجر کا آپشن بھی ایک بار پھر مرکزی ایپ کے اندر مدغم کیا جارہا ہے۔
مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فیس بک نے 2011 میں میسنجر کو خود مختار ایپ کے طور پر متعارف کرایا تھا اور 2014 میں فیس بک ایپ میں چیٹ کا آپشن ختم کر کے میسنجر کو لازمی بنادیا گیا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اب 5 سال بعد فیس بک میسنجر، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کو اکھٹا کرنے پر کام کررہی ہے، تو مرکزی ایپ پر چیٹ کی سہولت بھی واپس آرہی ہے۔