تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

خفیہ ایجنسی کو واٹس ایپ صارف کی نگرانی اور ڈیٹا تک رسائی کا اختیار؟

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلیکیشن واٹس  ایپ کے حوالے سے ایک پریشان کُن خبر سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کے دنیا بھر میں دو ارب سے زائد صارفین ہیں جنہیں سہولیات فراہم کرنے اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں سرفہرست رہنے کے لیے کمپنی آئے روز نت نئے فیچرز متعارف کراتی ہے۔

واٹس ایپ کے بیشتر صارفین کو اپنی سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات رہتے ہیں کیونکہ ماضی میں ہیکرز نے سسٹم تک رسائی حاصل کی ہے جبکہ سائبر سیکیورٹی کے ماہرین بھی کچھ نقائص کی نشاندہی کرچکے ہیں۔

واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو سیکیورٹی اور پرائیویسی کے حوالے سے مختلف صورتوں متعدد بار یقین دہانیاں کروائی جاچکی ہیں جبکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ فیچر اتنا محفوظ ہے کہ اس کے بعد کمپنی ملازمین بھی صارف کے ڈیٹا تک رسائی حاصل نہیں کرسکتے۔

واٹس ایپ کی یقین دہانیاں، وضاحتیں اپنی جگہ پر ہیں مگر اب کی بار ایک ایسی رپورٹ سامنے آئی، جسے سُن کر صارفین پریشان ہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ کا تمام چیٹس کو ازخود غائب کرنے والے فیچر سے متعلق اعلان

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کے نئے فیچر کا طریقہ استعمال

اسے بھی پڑھیں: واٹس ایپ کی اہم چیٹ کو ان باکس سے خفیہ رکھنے کا آسان طریقہ

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کی خفیہ ایجنسی (ایف بی آئی) کو واٹس ایپ صارفین کے ڈیٹا کی نگرانی اور اس تک رسائی کا اختیار حاصل ہے، جس کا فائدہ ہیکرز بھی اٹھا سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایف بی آئی کو کسی قسم کے جرم میں ملوث ہونے کی صورت میں سرچ وارنٹ کی مدد سے کمپنی ڈیٹا فراہم کرنے کی پابند ہے۔

دوسری جانب واٹس ایپ نے اس رپورٹ کی سختی سے تردید کرتے ہوئے وضاحت کی کہ کسی ملک کا کوئی ادارہ صارف کے پیغامات یا ڈیٹا کی نگرانی اور اُن تک رسائی حاصل نہیں کرسکتا۔ ترجمان نے مزید وضاحت کی کہ اس حوالے سے درخواست موصول ہونے کے بعد کسی بھی بھیجے گئے یا موصول ہونے والے پیغام کے وقت کا تعین ضرور کیا جاسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -