تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

تاشفین ملک اورفاروق ایف بی آئی کی نگرانی میں سپردِ خاک

نیویارک: سان برنارڈینو میں معذوروں کے مرکز پر فائرنگ کرنے والے مسلمان جوڑے کوایف بی آئی ایجنٹوں کی نگرانی میں دفن کردیا گیا۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق فاروق اورتاشفین ملک نامی حملہ آوروں کو سان برنارڈینو سے سینکڑوں میل کے فاصلے پردفن کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں حملہ آوروں کی نمازِجنازہ اورتدفین میں کل دس افراد نے شرکت کی جن میں فاروق کے اہلِ خانہ اورمسجد میں ان کے ساتھ نمازپڑھنے والے نمازی شامل تھے۔

جنازے میں شریک ایک شخص نے برطانوی خبررساں ادارے کو بتایا کہ جہادی جوڑے کی تدفین کے لئے قبرستان دریافت کرنے میں ایک ہفتہ لگا جس کا سبب یہ تھا سان برنارڈینو کی مسلم کمیونٹی نے مذکورہ جوڑے کی مسلم قبرستان میں تدفین کی اجازت دینے سے انکارکردیا تھا۔

مذکورہ شخص نے یہ بھی بتایا کہ فاروق اور تاشفین کی نمازِجنازہ اورتہجیزوتکفین کا مکمل عمل اسلامی روایات کےمطابق ادا کیاگیا ہے۔

جہادی جوڑے کی تدفین کے موقع پرایف بی آئی ایجنٹوں کی بڑی تعداد نگرانی کے لئے موجود تھی۔

فاروق اور تاشفین ملک نے دو دسمبر2015 کو معذوروں کی بحالی کے مرکز پرجاری تقریب میں حملہ کیا تھا جس میں 14 افراد ہلاک اور22 زخمی ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -