تازہ ترین

ایف بی آئی کا چھاپہ، ٹرمپ کے گھر سے ٹاپ سیکرٹ دستاویزات برآمد

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر ایف بی آئی کے چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر سے ٹاپ سیکرٹ دستاویزات ملنے کا انکشاف فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے چھاپے کے چار دن بعد سامنے آیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ایف بی آئی نے 11 خفیہ دستاویزات قبضے میں لی تھیں جن میں سے کچھ پر ’ٹاپ سیکرٹ‘ لکھا ہوا تھا۔

خیال رہے کہ امریکی مجسٹریٹ نے مبینہ جاسوسی کے قانون کی خلاف ورزی پر سابق صدر کے گھر کی تلاشی کے سرچ وارنٹ جاری کیے تھے۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ گھر سے ضبط کیا گیا ’تمام ریکارڈ ڈی کلاسیفائیڈ‘ یعنی پہلے ہی عام کیا جا چکا تھا اور اس کو ’محفوظ جگہ‘ پر رکھا گیا تھا۔

ٹرمپ کا کہناہے کہ بعض ڈیموکریٹس قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے انہیں نشانہ بنا رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -