جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

ایف بی آر سے بینک اکاونٹ منجمد کرنے کا اختیار واپس لینے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (6 جون 2026): صدر کراچی چیمبر آف کامرس ریحان حنیف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے کا اختیار واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

ریحان حنیف نے بجٹ 27-2026 کیلیے تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ کراچی چیمبر نے بجٹ تجاویز میں برآمدت اور ایف بی آر اہداف کو فوکس کیا، برآمدات پاکستان کی سالمیت کی ضمانت ہے، ایکسپورٹ بڑھے گی تو ملک مالی طور پر مستحکم ہوگا، ایکسپورٹ کو فروغ دیا تو فارن ایکسچینج کیلیے ہاتھ نہیں پھیلانا پڑے گا۔

صدر کراچی چیمبر آف کامرس نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران بھی ریونیو اہداف پورے نہیں ہوئے، حکومت اور بزنس کمیونٹی مل کر ایف بی آر کے اہداف کو مکمل کر سکتے ہیں، ایکسپورٹرز اور امپورٹرز کو فائنل ٹیکس ریجیم میں شامل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: آج ایف بی آر بند کر دیں تو 99 فیصد ٹیکس جمع ہو جائے گا، ماہر ٹیکس امور

انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر ٹیکس ادائیگی کا نوٹس دے کر ہراساں کرتا ہے، ادارے سے بینک اکاونٹ منجمد کرنے کا اختیار واپس لیا جائے۔

ریحان حنیف نے بجٹ تجاویز میں مطالبہ کیا کہ فاٹا اور پاٹا کو غیر ضروری مراعات دی گئیں، نئے بجٹ میں یہ ٹیکس چھوٹ کی سہولت ختم کی جائے، خام مال کی امپورٹ پر کمرشل اور انڈسٹریز کے درمیان ٹیکس فرق کو متوازن کیا جائے، آٹو پارٹس اور موٹرسائیکل اسپیئر پارٹس سیکٹر سے 90 فیصد ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے، اس شعبے پر ٹیکس کم نہ ہوا تو فروخت کے غیر قانونی ذرائع بڑھ جائیں گے، ٹو پارٹس اور موٹرسائیکل اسپیئر پارٹس پر کسٹم ڈیوٹی 35 سے کم کر کے 20 فیصد کی جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ مزید کم کیا جائے، عام آدمی پر ٹیکسوں کا بوجھ نہ ڈالا جائے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں