اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔
تفصیلات کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے، اس حوالے سے ایف بی آر حکام کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ آخری تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ گوشوارہ جمع نہ کرانے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جب کہ مقررہ تاریخ کے بعد گوشوارہ جمع کرانے والے لیٹ فائلر کیٹیگری میں شمار ہوں گے، جن پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح زیادہ ہوگی۔
یاد رہے کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے حکومت سے سالانہ ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں : انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 30 نومبر تک توسیع کا مطالبہ
ڈاکٹر فاروق ستار نے وزیراعظم، وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر سے بڑھا کر 30 نومبر کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ معاشی حالات اور غیر معمولی مون سون بارشوں کے باعث کاروباری طبقہ اپنے مالی معاملات بروقت مکمل نہیں کر پایا، اس لیے حکومت کو تاجروں کو ریلیف فراہم کرنا چاہیے۔
رہنما ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا تھا کہ حکومت بغیر کسی جرمانے کے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کرے تاکہ کاروباری برادری کو سہولت ملے۔


