اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلاب متاثرین کیلئے درآمد تمام اشیا پر ڈیوٹیز اور ٹیکسز سے استثنیٰ دے دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے ملک میں سیلابی صورتحال کے باعث 5 ایس آر اوز جاری کردیے ہیں، ایس آر اوز اشیا کی درآمد، فراہمی پر ٹیکسز اور ڈیوٹیز چھوٹ کیلئے جاری کیے گئے ہیں، جس کے مطابق سیلاب متاثرین کیلئے آنے والی ایسی اشیا جن کی تصدیق این ڈ ی ایم اے یا پی ڈی ایم اے کریں گی، وہ ٹیکسز اور ڈیوٹیز سے مستثنیٰ ہونگی۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ دوست ملکوں، اداروں، ڈونرز کے عطیات، سامان پر کسٹم ڈیوٹیز اور ٹیکسز بھی لاگو نہیں ہونگے۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے متاثرین کیلئے بنیادی اشیا ضروریہ کی بلاتعطل فراہمی کیلئے اقدام کا حکم دیا تھا، جس کے بعد اشیا کی درآمدپرٹیکسز،ڈیوٹیزکی چھوٹ سےمتاثرہ افراد کوزیادہ وسائل دستیاب ہونگے۔