تازہ ترین

ایف بی آر ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) رواں سال کے پہلے 7 ماہ کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا جنوری ٹیکس شارٹ فال 214 ارب پر پہنچ گیا. اس عرصے میں 3965 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا جبکہ ہدف 4179 ارب روپے مقرر تھا۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جنوری کا ٹیکس ہدف حاصل کرلیا، ہدف سے 4 ارب روپے زائد محصولات جمع کیے گئے، جنوری میں 537 ارب روپے کے محصولات جمع کیے۔

اعلامیہ کے مطابق ایف بی آر نے 7 ماہ میں گزشتہ سال کی نسبت 18 فیصد اضافی ٹیکس جمع کیا، رواں سال کا 7 ہزار 470 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کیا جائے گا، 7 ماہ میں 208 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کیے۔

Comments

- Advertisement -