کراچی: ایف بی آر ریجنل ٹیکس آفس II کی کارروائی میں منی لانڈرنگ اور ٹیکس فراڈ بےنقاب ہو گیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق معروف فیشن برانڈ کی 10کروڑ کی ٹیکس چوری پکڑی گئی۔ فیشن برانڈ 10کروڑ روپے سے زائد ٹیکس چوری میں ملوث پایا گیا۔
حکام نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے برانڈ کے 4 آؤٹ لیٹس سیل کر دیئے ہیں۔ فیشن برانڈ ٹیکس چوری، آمدن چھپانے اور بیرون ملک خفیہ کاروباری سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا ہے۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ 2018 سے ابتک پوائنٹ آف سیل کو فراڈ سے ایف بی آر سے منسلک نہیں کیا گیا ٹیکس فراڈ سے قومی خزانے کو 10کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا۔
فیشن برانڈ کی مختلف شاپنگ مالز میں قائم 4 آؤٹ لیٹس کو سیل کر دیاگیا جب کہ سائٹ صنعتی علاقے میں واقع فیکٹری پر بھی چھاپہ مارا گیا اور اس کارروائی میں کاروباری ریکارڈ اور ڈیجیٹل شواہد کو قبضےمیں لے لیا گیا۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ مذکورہ برانڈ یواےای اور امریکا میں بھی کاروبار کر رہا تھا اور آمدنی پاکستان میں ظاہر نہیں کی گئی، غیر ظاہرشدہ غیرملکی ٹرانزیکشنز کی وجہ سے منی لانڈرنگ کا خطرہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے فیشن برانڈ نے آمدنی کو غیرقانونی بینک اکاؤنٹس اور کمپنیوں میں منتقل کیا۔
فیشن برانڈ کے خلاف انکم ٹیکس آرڈیننس و دیگر متعلقہ قوانین کے تحت تحقیقات جاری ہیں۔