تازہ ترین

راولپنڈی میں ڈکیتی کے دوران سیشن جج قتل

راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے فیز 8 میں گھر...

عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش ناکام رہے گی، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا...

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان...

سپریم کورٹ نےآڈیولیکس پر کمیشن کالعدم قرارنہیں دیا ،چیف جسٹس

اسلام آباد : چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال...

ایف بی آر نے رواں سال 3352 ارب روپے کا ریکارڈ ٹیکس حاصل کرلیا

اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں سال مقررہ ہدف سے 262 ارب روپے سے زائد ریونیو حاصل کرلیا، موجودہ ہدف 3090 ارب روپے کا تھا۔

ایف بی آر ترجمان نے حاصل کردہ ریونیو کی تفصیلات کے جاری کردیں، جس کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تین ہزار 352 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کرلیا۔

اس عرصہ کے مقر ر کردہ ہدف 3090 ارب روپے تھا جس سے 262 ارب روپے زائد رقم حاصل ہوئی ہے، اسی طرح پچھلے سال اس عرصہ میں حاصل کردہ 2571 ارب روپے کے محصولات کے مقابلے میں 30.4 فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پچھلے سال 2705 ارب کے مقابلے میں اس سال 3533 ارب روپے ریونیو حاصل کیا۔

جاری کردہ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ ریونیو نے ماہ جنوری 2022 میں 430 ارب روپے کا نیٹ ریونیو حاصل کیا جب کہ جنوری 2021 میں 367 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوا تھا۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ جنوری 2022 میں 17 اعشاریہ 2 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے اور آخری دن کے اختتام تک، بک ایڈجسٹمنٹ وصولیوں میں اضافہ متوقع ہے۔

Comments