پیر, اپریل 20, 2026
اشتہار

ایف بی آر نے ہدف سے زائد ٹیکس جمع کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مئی 2024 میں مقررہ ہدف سے زائد محصولات جمع کر لیے۔

ایف بی آر کے مطابق مئی 2024 میں 760 ارب روپے کے محصولات جمع کیے گئے۔ مئی 2024 میں مقررہ ہدف 745 ارب کے مقابلے 760 ارب جمع کیےگئے۔

رواں سال کے پہلے 11 ماہ میں محصولات جمع کرنے میں31 فیصداضافہ ہوا ہے۔ ایف بی آر نے مئی 2023  کے مقابلے مئی 2024 میں33  فیصد گروتھ رجسٹر کی۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ مئی میں ڈومیسٹک ٹیکسز میں 43 فیصد کا متاثرکن اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ہدف سے زیادہ ٹیکس جمع کرنے پر ایف بی آر افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر نے مئی میں ہدف کے مقابلے زیادہ رقم جمع کی جس پر ان کی ٹیم دادِتحسین کی مستحق ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ معاشی استحکام و ترقی کیلئے محصولات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں