ایف بی آر نے چینی کی قیمت میں 4روپے کا اضافہ کردیا -
The news is by your side.

Advertisement

ایف بی آر نے چینی کی قیمت میں 4روپے کا اضافہ کردیا

اسلام آباد : حکومت نے چینی مہنگی کر دی ، ایف بی آر نے چینی کی قیمت میں چار روپے کا اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ایس آر او کے مطابق اب مقامی طور پر تیار ہونے والی چینی کی ایکس فیکٹری قیمت ساٹھ روپے فی کلو ہوگی، ایف بی آر کے مطابق چینی کی نئی قیمت پر ٹیکس وصول کیا جائے گا، قیمت میں اضافے سے ٹیکس سے حاصل شدہ رقم میں بھی اضافہ ہوگا۔

ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت باہتر سے اٹھتر روپے تک دستیاب ہے۔

دوسری جانب ایف بی آر نے درآمدی چینی کی قیمت سات سو پچیس ڈالر فی ٹن مقرر کی ہے، اس وقت حکومت چینی پر آٹھ فیصد سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہے۔


 مزید پڑھیں :  چینی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ


یاد رہے کہ جولائی میں چینی کی قیمت میں 8 روپے کے اضافے سے 73 روپے تک جاپہنچی تھی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں