اسلام آباد: چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انتظامی معاملات میں افسران اور عملے کے اثر و رسوخ کا نوٹس لے لیا۔
چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ ادارے میں پسند کی پوسٹنگ کیلیے اثر و رسوخ کا استعمال کرنا تشویشناک امر ہے، پوسٹنگ کیلیے اثر و رسوخ کا استعمال ایف بی آر قوانین کے تحت مس کنڈکٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اثر و رسوخ کے استعمال پر افسران اور عملے کو فوری معطل یا تادیبی کارروائی کی جائے گی، کسی مسئلے پر افسران اور عملہ دستاویز کے ساتھ درخواست متعلقہ کمیٹی دے سکتے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کیلیے وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک اور ڈی جی سی 41 میجر جنرل سید علی رضا کی مشترکہ سربراہی میں دس رکنی ٹاسک فورس قائم کر رکھی ہے۔
شہباز شریف کی جانب سے قائم کردہ اس ٹاسک فورس میں نجی شعبے سے تعلق رکھنے افراد بھی شامل ہوں گے، تاہم ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی جانب سے قائم کردہ اس ٹاسک فورس میں شامل نجی شعبہ کے صنعتکاروں پر کچھ لوگوں کی طرف سے اعتراض بھی کیا گیا۔
ٹاسک فورس ایف بی آر میں جدت لانے ٹیکس کے دائرہ کار بڑھانے سے متلعق اقدامات تجویز کرے گی۔
کمیٹی ایف بی آر میں ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے سفارشات دے گی اور ایک ماہ کے اندر اپنی سفارشات وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


