تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

گلوکارعاطف اسلم ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے

لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گلوکار عاطف اسلم پر 5 کروڑ 80 لاکھ روپے انکم ٹیکس عائد کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گلوکار عاطف اسلم ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے، ایف بی آر نے عاطف اسلم پر 5 کروڑ 80 لاکھ روپے انکم ٹیکس عائد کردیا۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے گلوکار کا 2018 کا انکم ٹیکس آڈٹ کرکے ٹیکس عائد کیا۔ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ عاطف اسلم نے دبئی میں اپنے فلیٹس گوشواروں میں ظاہر نہیں کیے تھے۔

ایف بی آر نے عاطف اسلم کے اکاؤنٹس، اثاثہ جات کی تفصیلات حاصل کررکھی ہیں، لاہور ایف بی آر نے گلوکار عاطف اسلم پر ٹیکس عائد کرکے نوٹس جاری کردیا۔

یاد رہے اس سے قبل پاکستانی اداکار اور چاکلیٹی ہیرو فواد خان بھی ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے تھے۔

فواد خان نے بیرون ملک کی آمدن ایک کروڑ 17 لاکھ ڈالر ظاہر کی، ایف بی آر نے چھان بین شروع کرکے ایف آئی اے سے فلمسٹار کی پانچ سالہ ٹریول ہسٹری مانگ لی تھی۔

Comments

- Advertisement -