تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ہر ماہ خریداری پر کروڑوں کے انعامات ، عوام کیلئے سنہری موقع

اسلام آباد : ایف بی آر کی جانب سے پی او ایس سسٹم پر انعامی اسکیم کا آغاز کردیا ، جس کے تحت پی او ایس سے منسلک ریٹیل آؤٹ لیٹس سے خریداری کرنے والوں کو کروڑوں روپے مالیت کے ہزاروں انعامات دیئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پی او ایس سے منسلک ٹیئر ون ریٹیل آؤٹ لیٹس سے خریداری کرنے پر انعامی اسکیم کا آغاز کردیا ، اسکیم کے تحت ملک بھر میں موجود پی او ایس سے منسلک ریٹیل آؤٹ لیٹس سے خریداری کا انتخاب کرنے والے خریداروں میں کروڑوں روپے مالیت کے ہزاروں انعامات کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے تقسیم کیے جائیں گے۔

یہ انعامی اسکیم فنانس ایکٹ 2021 کے تحت متعارف کرائی گئی ہے، جس کی پیروی میں ایف بی آر نے 9 اگست 2021 کو انعامی سکیم کیلئے قواعد کا اجراء کیا تھا ۔

انعامی سکیم کیلئے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی ہر ماہ کی 15 تاریخ کو ہوگی اور پہلی قرعہ اندازی 15 جنوری 2022 کو ایف بی آر (ہیڈ کوارٹرز )، اسلام آباد میں ہوگی۔

ابتدائی طور پر انعامات کی مالیت 10,00,000 (پہلا انعام)، 500,000 روپے کے دو انعامات ، 250,000 کے چار انعامات اور 50,000 روپے کے ایک ہزار انعامات مقرر کی گئی ہے۔اس طرح کل انعامی رقم 1 کروڑ 30 لاکھ ہر ماہ 1007 قرعہ اندازی کے بعد جیتنے والے افراد کو ہر ماہ دی جائے گی۔

ایف بی آر کی انعامی اسکیم کا مقصد سیلز کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ شفافیت اور ریونیو چوری کے تدارک کو یقینی بنانا ہے اور اس سے یہ امر بھی یقینی ہو گا کہ پوائنٹ آف سیل پر صارفین سے وصول کیا گیا ٹیکس سرکاری خزانے میں جمع ہو ۔

اس کا مقصد نہ صرف ٹیئر ون ریٹیلرزکو ایف بی آر کے پی او ایس سسٹم کے ساتھ اپنے ریٹیل آؤٹ لٹس کے انضمام کے عمل کو تیز کرنا ہے بلکہ صارفین کو پی او ایس انٹیگریٹڈ ریٹیل آؤٹ لٹس سےترجیحی طو رپر خریداری کی جانب راغب کرنا ہے ۔

ایف بی آر اس جدید اقدام کے ذریعے ریونیو میں خاطر خواہ بڑھوتری کی توقع کر تا ہے کیونکہ اس سے ٹیکس چوری کے ساتھ ساتھ ریٹیلرز کی جانب سے اپنی سیلز کو مخفی رکھنے میں بھی کمی آئے گی۔

صارفین ایف بی آر کی ٹیکس آسان موبائل ایپ کے ذریعے خریداری کی رسید کی تصدیق کر کے یا انوائس نمبر 9966 پر ایس ایم ایس کر کے قرعہ اندازی میں حصہ لے سکتے ہیں۔

ایف بی آر نے اس سلسلے میں عوام کی آگاہی کے لیے ملک بھر میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا مہم کا آغاز کیا ہے، عوام ایف بی آر کے ٹوئٹر، فیس بک اور یوٹیوب پر سوشل میڈیا ہینڈلز فالو کرکے یا ایف بی آر ہیلپ لائن 111772772 پر رابطہ کر کے مزید معلومات لے سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -