تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ایف بی آر نے مختصر وقت میں‌ بڑی کامیابی حاصل کرلی

کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کہا ہے کہ فیٹف اقدامات پر عمل درآمد ایک سال قبل مکمل کرلیا تھا۔

ایف بی آر ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر نے فیٹف اقدامات پر عمل درآمد تاریخ سے ایک سال قبل مکمل کر لیا تھا۔

اعلامیے کے مطابق جون 2021 میں پاکستان کیلئے7 نکاتی نئے ایکشن پلان کی منظوری دی گئی تھی، 2نکات رئیل اسٹیٹ ایجنٹس، قیمتی دھاتوں کے ڈیلرز سے متعلق تھے۔

ایف بی آر کے مطابق منی لانڈرنگ، دہشت گردی، مالی معاونت روکنےکے لیے ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا جبکہ منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے قواعد متعارف کرایے گئے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق عوام کو ان قواعد کو آسانی سے سمجھانےکیلئےایک جامع مہم کا بھی آغاز کیا گیا۔ مزید کہا گیا ہے کہ  ایف بی آر نے ڈی این ایف بی پیز قواعد خلاف ورزی پر جرمانہ بھی عائدکیا۔

اعلامیے کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نےڈی این ایف بی پیز سے متعلق فیٹف اقدامات پر عمل درآمد پہلے رپورٹنگ پیریڈ میں حتمی تاریخ  ستمبر 2022 سے ایک سال قبل مکمل کر لیا ہے، جون 2021 کے منعقدہ فیٹف اجلاس میں پاکستان کے لئے سات نکاتی نئے ایکشن پلان کی منظوری دی گئی تھی۔

ترجمان کے مطابق ایف بی آر کی ویب سائٹ پر پورٹل کی دستیابی کو یقنی بنایا  گیاجس میں ڈی این ایف بی پیز کی راہ نمائی کے لئے جامع ہدایات موجود ہیں۔

 ایف بی آر نے ڈی این ایف بی پیز کی رجسٹریشن کے لئے موبائل ایپ بھی متعارف کرائی جس کے ذریعےمزید ممنوعہ افراد کی لسٹ اسکرینینگ اور مشکوک ٹرانزیکشن رپورٹس کا اجرا بھی ممکن ہے۔علاوہ ازیں ڈی این ایف بی پیز کی مکمل نگرانی کے لئے مفصل پلان مرتب کیا گیا ۔

مزید پڑھیں: فیٹف کا وہ نکتہ جس پر عمل نہیں ہوا؟ وجہ سامنے آگئی

رپورٹ کے مطابق جون 2021 سے اب تک ایف بی آر نےبڑی تعداد میں ڈی این ایف بی پیز کے آن سائٹ انسپیکشن کئے اور  متعارف کردہ قواعد کی خلاف ورزی پر غیر ذمہ داران پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا۔

انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت  کے سد باب پر مبنی قواعد پر عمل درآمد کے لئے رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشنز کاتعاون بھی حاصل کیا گیا ۔

چئیرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد اشفاق احمد نے ڈائیریکٹر جنرل ڈی این ایف بی پیز محمد اقبال اور ان کی ٹیم کو تین ماہ کے قلیل عرصہ میں اور حتمی تاریخ سے ایک سال قبل ڈی این ایف بی پیز کے حوالے سے فیٹف اقدامات پر عمل درآمد کو یقنی بنانے پر مبارک باد پیش کی۔

 چئیرمین ایف بی آر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایف بی آر اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے سد باب پر مبنی قواعد و ضوابط پر  عمل درآمد جاری رکھے گا تا کہ رئیل اسٹیٹ اور قیمتی دھاتوں اور پتھروں بشمول سونا و زیورات کے ذریعے کی جانے والی منی لانڈرنگ کا قلع قمع کیا جا سکے۔

Comments

- Advertisement -