تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں کوئی توسیع نہیں ہوگی، ایف بی آر

کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس دہندگان 8 دسمبر تک مالی سال 2019-2020 کے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرادیں کیونکہ اب تاریخ میں مزید کوئی توسیع نہیں ہوگی۔

فیڈرل بور ڈ آف ریونیو نے ایک بار پھر تمام ٹیکس گزاروں کو یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ اپنے سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے حتمی تاریخ 8 دسمبر 2020 تک جع کرا دیں۔

ایف بی آر نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈینینس 2001 کے سیکشن 114 کے تحت و ہ تمام افراد جو 500 مربع گز سے زیادہ کا گھر یا 1000 سی سی یا اس سے زیادہ  کی گاڑی کے مالک ہے وہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے ذمہ دار ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹیکس نادہندگان کے گرد گھیرا مزید تنگ، ایف بی آر اور نادرا کے درمیان معاہدہ طے

ایف بی آر کے مطابق ایسے افراد جن کاسالانہ کمرشل بجلی کا بل  5 لاکھ سے زائد ہو یا وہ افراد جن کی کاروباری آمدنی ٹیکس سال میں تین لاکھ سے تجاوز کر جائے  وہ بھی اپنے سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے پابند ہیں۔

تنخواہ دار طبقے کے حوالے سے ایف بی آر نے بتایا کہ وہ افراد جن کی سالانہ تنخواہ 6 لاکھ سے زائد ہے وہ بھی ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کے پابند ہیں۔

ایف بی آر نے خبردار کیا ہے کہ سالانہ ٹیکس گوشوارے بروقت جمع نہ کرانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -