واشنگٹن (24 جنوری 2026): ایف بی آر کے ایک اعلیٰ افسر نے شہریوں کو سرکاری وفد ظاہر کر کے فرانس کے ویزے لگوا دیے۔
ایف بی آر کے ایک اعلیٰ افسر کا ویزا اسکینڈل بے نقاب ہوا ہے، جس میں پرائیویٹ افراد کو سرکاری وفد ظاہر کر کے فرانس کے ویزے لگوانے کا انکشاف ہوا ہے۔
فرانس کے ویزے کے لیے 2 افراد کو سرکاری وفد کا حصہ ظاہر کیا گیا تھا، کامران اور عامر شہزاد کے لیے سرکاری ای میل ایمبیسی کو بھیجی گئی تھی، جس کے لیے ایف بی آر کے اعلیٰ افسر عتیق الرحمان نے 53 لاکھ روپے وصول کیے۔
شہریوں کے لیے خوشخبری، یو ایس بی، فلیش ڈرائیو، میموری کارڈ کے حوالے سے ایف بی آر کا بڑا قدم
بھاری رقم کے عوض عتیق الرحمان نے پرائیوٹ افراد کو ای میل میں ایف بی آر کا ملازم ظاہر کیا تھا، اور ان کے لیے ویزے حاصل کر لیے تھے، تاہم کامران اور عامر شہزاد کواسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل نے ایف بی آر افسر سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، مقدمہ کے متن کے مطابق ملزمان نے ایف بی آر افسر کو بینک کے ذریعے رقوم منتقل کی تھیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


