ایف بی آر اختیارات کیخلاف ہڑتال پر تاجربرادری تقسیم ہوگئی، صدر ایف پی سی سی آئی کے مطابق 19 جولائی کو ہڑتال نہیں ہوگی۔
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرم کا کہنا ہے کہ 19 جولائی کو ہڑتال نہیں کی جائےگی، کراچی چیمبر کے علاوہ تمام ایسوسی ایشنز ہڑتال مؤخر کرنے کے حق میں ہیں جبکہ جاوید بلوانی نے کہا کہ 19جولائی کو ہڑتال نہ کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا۔
صدرکراچی چیمبر جاوید بلوانی کا مزید کہنا تھا کہ 19 جولائی کو ہڑتال نہ کرنے کا فیصلہ تمام چیمبرز سے مشاورت کے بعد ہوگا۔
وزیر خزانہ نے تاجر برادری کو خدشات دور کرنے کی یقین دہانی کروادی
تاجروں کی 19جولائی کی ہڑتال کی کال کے پیش نظر آج وزیرخزانہ نے چیمبرز اور تاجر رہنماؤں کو دارالحکومت اسلام آباد بلایا تھا، تاجر قیادت اور وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کے درمیان ملاقات ہوئی۔
وزیرخزانہ سے ملاقات کے حوالے سے صدر لاہور چیمبر کا کہنا تھا کہ حکومت کو واضح پیغام دیں گے، ایف بی آر کے اختیارات ناقابل قبول ہیں۔
گزشتہ دنوں کراچی چیمبر آف کامرس کا کہنا تھا کہ 19 جولائی کو کاروبار مکمل بند رکھیں گے، ایف بی آر کے قانون 37 ڈبل اے، 37 بی کے خلاف مکمل ہڑتال کریں گے۔
’3 دن کی ہڑتال پر تاجروں سے مشاورت جاری ہے پورا ملک بند کریں گے‘
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


