تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

خفیہ بینک اکاؤنٹس کا معاملہ، راحت فتح علی خان کے حوالے سے ایف بی آر کا بڑا اقدام

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گلوکار راحت فتح علی خان کو خفیہ بینک اکاؤنٹس کے معاملے میں بڑا ریلیف دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے خفیہ بینک اکاؤنٹس رکھنے کے معاملے پر گلوکار راحت فتح علی خان کو ریلیف دیتے ہوئے زیرو ٹیکس عائد کرنے کا آرڈر پاس کردیا۔

ذرائع کے مطابق ریجنل ٹیکس آفس ( آر ٹی او) کی ٹیم نے راحت فتح کے 2014 کے کھاتوں کا آڈٹ کیا جس کی رپورٹ آنے کے بعد ایف بی آر حکام نے زیرو ٹیکس کا آرڈر جاری کیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی گلوکار خفیہ بینک اکاؤنٹس کے معاملے پر حکومت کی جانب سے متعارف کرائے جانے والی ایمنسٹی اسکیم سے استفادہ کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ایف بی آر نے رواں سال جنوری میں گلوکار راحت فتح علی خان کو خفیہ بینک اکاؤنٹس کے معاملے پر دوسری بار نوٹس بھیج کر جواب طلب کیا تھا۔ انہیں 15 جنوری تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: راحت فتح علی خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی نے بڑے اعزاز سے نواز دیا

ایف بی آر ذرائع کا کہنا تھا کہ راحت فتح علی خان پہلے نوٹس کے بعد آر ٹی او ٹیم کو مطمئن نہیں کرسکے تھے، اسی بنیاد پر انہیں دوسرا نوٹس جاری کر کے جواب جمع کرانے کی مہلت دی گئی۔

Comments

- Advertisement -