اسلام آباد: ایف بی آر نے سپر ٹیکس کی مد میں کتنے ارب ریکور کیے اس حوالے سے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے میڈیا سے غیررسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر نے سپرٹیکس کی مد میں 70 ارب روپے ریکور کر لیے، رواں ماہ کیلئے ایف بی آر کا ہدف 1028 ارب روپے مقرر کیا ہے۔
چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد لنگڑیال نے مزید کہا کہ جنوری کے دوران سپرٹیکس کی رقم ریونیو کلیکشن میں جمع ہو چکی ہے۔
راشد لنگڑیال نے کہا کہ رواں ماہ کا ریونیو ہدف حاصل کیا جائے گا، سپرٹیکس کی مد میں مجموعی طور پر 217 ارب روپے جمع ہونگے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جنوری 2026 کے دوران محصولات کی وصولی میں ماہ بہ ماہ بنیاد پر 16 فیصد کا خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا جو گزشتہ چھ ماہ کی اوسط نمو 10 تا 11 فیصد سے زیادہ ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پیشرفت مالی سال 2026 کے بقیہ مہینوں کیلیے ایک واضح اور حوصلہ افزا سمت کی عکاسی کرتی ہے۔
ابتدائی طور پر جنوری 2026 میں محصولات کی وصولی 1015 ارب روپے رہی جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ وصولی 873 ارب روپے تھی۔
پاکستان میں ٹیکس شرح زیادہ، تنخواہ دار آمدن نہیں چھپا سکتا، چیئرمین ایف بی آر
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


