بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

کس سیاستدان نے کتنا ٹیکس دیا؟ ایف بی آر نے فہرست جاری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ایف بی آر کی جانب سے پارلیمنٹیرینز کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کردی گئی، جہانگیر ترین نے سب سے زیادہ جبکہ سندھ اسمبلی کے ممبر فیاض علی بٹ نے سب سے کم ٹیکس ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق کس سیاستدان نے کتنا ٹیکس دیا؟ ایف بی آر نے فہرست جار ی کر دی ہے، 30جون 2016 کو ختم ہونے والے مالی سال میں وزیر اعظم نے 25 لاکھ 24 ہزار 213 روپے ٹیکس جبکہ عمران خان نے ایک لاکھ 59ہزار 609روپے ٹیکس ادا کیا۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے 46 لاکھ 17 ہزار 328 روپے کا ٹیکس دیا، وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے8لاکھ 31 ہزار986 روپے کا ٹیکس ادا کیا جبکہ وزیر ریلوے سعد رفیق نے39لاکھ83 ہزار 491 روپے ٹیکس دیا۔

پی ٹی آئی رہنما جہانگیرترین نے 5کروڑ 36 لاکھ 77ہزار 426 روپے ٹیکس ادا کیا جبکہ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے 18لاکھ62ہزار 411 روپے ٹیکس دیا۔

قائدحزب اختلاف خورشیدشاہ نے ایک لاکھ24ہزار 215روپے ٹیکس ادا کیا، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 50ہزار 181روپے جبکہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے 34 ہزار900 روپے ٹیکس ادا کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نے 50ہزار 181 روپے ٹیکس دیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے 39 ہزار 758 روپے جبکہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے 5لاکھ 5 ہزار 900روپے ٹیکس دیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں