پیر, جون 8, 2026
اشتہار

پراپرٹی ویلیو میں 30 سے 50 فیصد کمی، نئے سرکاری ریٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پراپرٹی کے نئے سرکاری ریٹ جاری کردیئے، نئی ویلیوایشن کے نفاذ سے جائیداد کے لین دین میں شفافیت بڑھے گی۔

تفصیلات کے مطابق تاجروں کی درخواست پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) نے اسلام آباد کی رہائشی اور کمرشل پلاٹوں کی ازسرنو ویلیو ایشن جاری کر دی ہے، جس میں ویلیو ریٹس میں 30 سے 50 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے 68 مقامات کے پلاٹوں کے ریٹس دوبارہ مقرر کیے گئے ہیں۔

اس میں سیکٹر بی 17 کے قبضہ والے پلاٹ کا ریٹ 50 ہزار روپے فی گز سے کم کر کے 30 ہزار روپے فی گز، جبکہ بغیر قبضہ پلاٹ کا ریٹ 40 ہزار سے کم کر کے 15 ہزار روپے فی گز مقرر کیا گیا ہے۔

مہنگے ترین علاقوں میں ای 7 کے پلاٹ کا ریٹ 6 لاکھ روپے فی مربع گز سے کم کر کے 2.25 لاکھ روپے فی مربع گز، ایف 7 اور ایف 6 میں ویلیوایشن 5 لاکھ روپے سے کم کر کے 2.1 لاکھ روپے فی مربع گز کی گئی ہے۔

اسی طرح دیگر سیکٹرز میں بھی ویلیوایشن میں نمایاں کمی کی گئی ہے ، سیکٹر ایف 8 میں 4 لاکھ 50 ہزار سے کم کر کے 2 لاکھ روپے فی مربع گز ، سیکٹر ایف 10 میں 3.5 لاکھ سے کم کر کے 1.75 لاکھ روپے فی مربع گز مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح سیکٹر ایف 11 میں 3.5 لاکھ سے کم کر کے 1.6 لاکھ روپے فی مربع گز ، سیکٹر جی 6 میں 3 لاکھ 50 ہزار سے کم کر کے 1.4 لاکھ روپے ، سیکٹر ڈی 12: 2.5 لاکھ سے کم کر کے 1.3 لاکھ روپے ، سیکٹر جی 8 میں 1.8 لاکھ سے کم کر کے 1.3 لاکھ روپے فی مربع گز مقرر ہے۔

سیکٹر جی 9: 1.8 لاکھ سے کم کر کے 1.2 لاکھ روپے ، سیکٹر جی 10: 1.6 لاکھ سے کم کر کے 1.25 لاکھ روپے ، سیکٹر جی 7: 1.2 لاکھ روپے اور سیکٹر سی 14: 30 ہزار روپے فی مربع گز مقرر کی گئی۔

اسلام آباد میں ایک کینال فارم کی زیادہ سے زیادہ قیمت چک شہزاد میں 1 کروڑ 12 لاکھ روپے اور آرچرڈ اسکیم میں 1 کروڑ 40 لاکھ روپے برقرار رکھی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ نئی ویلیوایشن کے نفاذ سے جائیداد کے لین دین میں شفافیت بڑھے گی اور پراپرٹی سے ٹیکس آمدن میں اضافہ متوقع ہے۔

رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز، سرمایہ کار، خریدار اور فروخت کنندگان کو نئی ویلیوایشن ٹیبلز پر عمل کرنا لازمی ہوگا، اور تمام قانونی ضوابط و ٹیکس قوانین کی مکمل پابندی ضروری ہے۔

+ posts

Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں