تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

ٹیکس وصولی کا ہدف، مالی سال 2021-2022 کے پہلے ماہ میں‌ ملی بڑی کامیابی

اسلام آباد: فیڈرل بور ڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے  مالی سال 2021- 22 کے پہلے ماہ  جولائی میں  حاصل کردہ محصولات کی ابتدائی تفصیلات جاری کر دیں۔

اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے413  ارب روپے کا نیٹ رینیو حاصل کیا ہے جو  اس عرصہ کے مقررہ ہدف342  ارب روپے سے71 ارب اضافی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق گزشتہ سال سال اس عرصہ کے دوران حاصل ریونیو کا حجم 303 ارب روپے تھا، اس اعتبار سے رواں سال نیٹ ریونیو میں 36فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آخری دن کے اختتام تک اور بک ایڈجسٹمنٹ کی مد میں حاصل ہونے والی وصولیوں کے بعدمحصولات کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے، یہ وصولیاں جولائی کے ماہ میں ہونے والی وصولیوں میں سب سے زیادہ ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کی ریکارڈ ٹیکس وصولیوں پر ایف بی آر کی تعریف

ایف بی آر ترجمان کے مطابق ریونیو میں اضافہ حکومت کی  معاشی بحالی کے سلسلے میں تسلسل سے کی جانے والی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں اضافہ

ایف بی آر کے مطابق ٹیکس سال 2020 کے لئے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد35لاکھ30 ہزار تک پہنچ گئی ہے جو ٹیکس  سال 2019 میں 20 لاکھ 72 ہزار تھی۔ رواں مالی سال کے دوران ٹیکس گوشوارے داخل کرانے والوں کی تعداد میں  30فیصد اضافہ ہوا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق ٹیکس گوشوارں کے ساتھ ادا شدہ ٹیکس 51ارب روپے رہا جو کہ پچھلے سال اس عرصہ میں 33ارب روپے  تھا، مجموعی طور پر ٹیکس ادائیگی میں54  فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ایف بی آر  کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 11744 پوائنٹ آف سیل ٹرمینلز ایف بی آر کے رپورٹنگ سسٹم کے ساتھ منسلک  ہو چکے ہیں۔ پاکستان کسٹمز نے ماہ جولائی  میں 67 ارب روپے کی کسٹمز ڈیوٹی حاصل کی جبکہ  پچھلے سال 49 ارب کسٹمز ڈیوٹی حاصل ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -