منگل, ستمبر 8, 2026
اشتہار

ایف بی آر کو جولائی تا اکتوبر اربوں کا ریونیو شارٹ فال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (1 نومبر 2025): فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو جولائی تا اکتوبر اربوں روپے کا ریونیو شارٹ فال کا سامنا رہا۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ جولائی تا اکتوبر ایف بی آر کو 270 ارب روپے کا ریونیو شارٹ فال رہا، اس مدت میں محکمے نے 4109 ارب روپے کے ہدف کی نسبت 3840 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا۔

ایف بی آر نے اس مدت کے دوران 205 ارب روپے کے ریفنڈز بھی جاری کیے۔

یہ بھی پڑھیں: سیلز ٹیکس کی چوری روکنے کے لیے ایف بی آر کا بڑا فیصلہ

ذرائع کے مطابق اکتوبر کے دوران 1026 ارب روپے ہدف کی نسبت 70 ارب روپے کم ٹیکس جمع ہوا، انکم ٹیکس کی مد میں 438 ارب روپے جمع ہوئے، 345 ارب روپے کا سیلز ٹیکس جمع ہوا، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 70 ارب روپے جمع ہوئے۔

اکتوبر میں کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 107 ارب روپے ریونیو جمع کیا گیا جبکہ 48 ارب روپے کے ریفنڈز بھی جاری کیے گئے۔

ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ایف بی آر کا ریونیو ہدف 14 ہزار 131 ارب روپے سے کم کر کے 13 ہزار 970 ارب روپے کر دیا، مشاورت کے بعد ہدف میں تقریباً 169 ارب روپے تک کمی ہوئی ہے۔

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں