راحت فتح کے اکاؤنٹس منجمد، ایک لاکھ روپے کی ریکوری، ایف بی آر حکام rahat fateh
The news is by your side.

Advertisement

راحت فتح کے اکاؤنٹس منجمد، ایک لاکھ 5 ہزارروپے کی ریکوری، ایف بی آر حکام

اسلام آباد : ایف بی آر نے گلو کار راحت فتح علی خان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرکے ایک لاکھ 5 ہزار روپے کی ریکوری کرلی.

تفصیلات کے مطابق ٹیکس ادا نہ کرنے اور درست گوشوارے جمع نہ کرانے کی وجہ سے معروف گلوکار اور قوال راحت فتح علی خان کے تمام اکاؤنٹس اور ٹرانزیکشن منجمد کردیئے گئے ہیں.

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ معروف گلوگار کے ذمے سال 2015 کا انکم ٹیکس واجب الادا تھا جس کی ادائیگی کے لیے وہ ہچکچاہٹ سے کام لے رہے تھے اور ایف بی آر سے رابطہ کرنے سے کترا رہے تھے.

ایف بی آر حکام نے کہا کہ راحت فتح علی خان پر 33 لاکھ 48 ہزار روپے واجب الادا تھے جو کہ خفیہ بینک ٹرانزیکشن کا سراغ لگا کر عائد کیا گیا تھا تاہم انہوں نے تاحال کوئی ادائیگی نہیں کی تھی چنانچہ ان کے اکاؤنٹ منجمد کیئے گئے.

ایف بی آر حکام نے مزید کہا کہ معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے اکاؤنٹ سے ایک لاکھ 5 ہزار روپے کی ریکوری کرلی گئی ہے جب کہ بقایا جات کے لیے بھی اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں.

یاد رہے اس سے قبل راحت فتح علی خان کو پاکستان واپسی کے وقت بھارتی حکام نے ایئرپورٹ پر روک کر مقررہ حد سے زیادہ ڈالرز لے جانے کے جرم میں کچھ دیر تفتیش کے بعد زائد ڈالرز ضبط کر لیے گئے تھے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں