پیر, جون 15, 2026
اشتہار

ایف بی آر کا ’’لمز‘‘ کےساتھ اپنے افسران کی جدید تربیت کیلئے معاہدہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ایف بی آر نے ’’لمز‘‘ کےساتھ اپنے افسران کی جدید تربیت کیلئے معاہدہ کیا ہے، افسران 3 ہفتوں کے جامع کورسز کریں گے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بتایا کہ لمز کے ساتھ معاہدے میں ان لینڈ ریونیو اور پاکستان کسٹمز افسران لمز میں 3 ہفتوں کے جامع کورسز کریں گے، کورسز میں مصنوعی ذہانت، ڈیٹا سائنس، ریونیو فورکاسٹنگ اور کسٹمز ویلیوایشن شامل ہے۔

ایف بی آر نے بتایا کہ سپلائی چین اور اکاؤنٹنگ بھی نصاب کاحصہ ہوں گے، گریڈ 17 اور 18 کے افسران کیلئے 2 سرٹیفکیٹ مکمل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ہرکورس بالمشافہ تدریس، لیب سیشنز اور نگرانی میں امتحانات پر مشتمل ہوگا، اقدام ایف بی آر کے جاری ٹرانسفارمیشن پلان کا حصہ ہے، لمز کو اصلاحاتی کاوشوں میں ایف بی آر کا اہم شراکت دار قرار دیا گیا۔

ایف بی آر نے مزید کہا کہ جدید اور مستقبل سے ہم آہنگ ٹیکس ایڈمنسٹریشن کی تشکیل کیلئے پُرعزم ہیں، لمز کے ساتھ دستخطی تقریب میں چیئرمین ایف بی آر سمیت اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔

ایف بی آر نے سپر ٹیکس کی مد میں کتنے ارب ریکور کیے؟ چیئرمین کا اہم بیان

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں