ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آ خری تاریخ 15 اکتوبر تک بڑھا دی ہے، شہریوں کی درخواست پر توسیع کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آ خری تاریخ 15 اکتوبر تک بڑھا دی گئی ہے، تاجر تنظیموں، ٹیکس بار ایسوسی ایشنز اور شہریوں کی درخواست پر توسیع کی گئی۔
اس سے قبل ایف بی آر کا کہنا تھا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی، آج گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے۔
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر تھی جبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کا آئی آر آئی ایس پلیٹ فارم مکمل طور پر فعال ہے اور کام کررہا ہے۔
ایف بی آر نے کہا کہ ٹیکس گزار سادہ انکم ٹیکس ریٹرن فارم کے ذریعے باآسانی ریٹرن فائل کرسکتے ہیں، آخری تاریخ تک ریٹرن فائل نہ کرنے والے لیٹ فائلر تصور ہوں گے۔
ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کےخلاف قانون کے مطابق جرمانے عائد کیے جائیں گے، قانونی کاروائی سے بچنے کیلئے آج رات 12 بجے سے پہلے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرائیں۔
تاہم رات گئے ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آ خری تاریخ 15 اکتوبر تک بڑھا دی گئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


