جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی بڑی پریشانی ختم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن فارمز میں تخمینی مارکیٹ ویلیو کے خانے پر یوٹرن لے لیا اور سات ای کی شرط ختم کردی۔

تفصیلات کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کرانے کے لیے  7ای کی شرط ختم کردی گئی، یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کیا گیا تاکہ ٹیکس دہندگان کے لیے ریٹرن فارم کو مزید آسان بنایا جا سکے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے انکم ٹیکس ریٹرن آسان بنانے کے احکامات جاری کردیے اور انکم ٹیکس ریٹرن فارم 2025 سے تخمینی مارکیٹ ویلیو کا خانہ ختم کردیا گیا ہے۔

حکام نے کہا نئے خانہ میں ٹیکس دہندگان سےمنقولہ وغیرمنقولہ اثاثہ جات کی تخمینی مارکیٹ ویلیوظاہرکرنےکاکہا گیاتھا، یہ خانہ صرف ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے شامل کیا گیا تھا، جس کا ٹیکس دہندہ کی آمدن یا ٹیکس ادائیگی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

حکام نے بتایا کہ اس معاملے پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جس میں وزیر پٹرولیم، وزیر مملکت برائے خزانہ، اٹارنی جنرل، سیکریٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور ممبر کسٹمز سمیت دیگر حکام شامل تھے۔ کمیٹی نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے تخمینی ویلیو کا خانہ ختم کرنے کی سفارش کی تھی، جسے وزیراعظم نے منظور کر لیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2025 مقرر کی گئی ہے اور تمام اہل ٹیکس دہندگان سے اپیل ہے کہ وہ بروقت اور درست ریٹرن جمع کرائیں۔

Gold Rates Today in Pakistan

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں