جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

رواں سال کے 7 ماہ میں ٹیکس ریونیو 17 فیصد مزید بڑھ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں سال کے 7 ماہ میں ٹیکس وصولیوں میں 17 فیصد اضافہ ہوا، ایف بی آر  رواں سال کے اختتام تک ریونیو ہدف کے قریب تر ہوگا۔

ایف بی آر کے ترجمان کی جانب سے رواں سال کے 7 ماہ کی رپورٹ جاری کی گئی, جس میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے 7 ماہ میں 2407 ارب روپے ٹیکس کی وصولی کی گئی، جو گزشتہ سال کی نسبت 17 فیصد زیادہ ہے۔

ایف بی آر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے دوران اندرونی ٹیکسزمیں27 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پچھلےمالی سال میں1066 ارب روپے  اندورنی ٹیکس کی مد میں حاصل ہوئے جبکہ امسال 1341ارب روپے کے اندرونی ٹیکسزحاصل ہوئے۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا تھا کہ معاشی اقدامات اور ادارے کی کاوشوں سے سال ایف بی آر  رواں سال مقررہ ہدف کے قریب تر پہنچ جائے گا۔

یاد رہے کہ موجودہ حکومت نے رواں مالی سال 2020-2019 کے لیے 70 کھرب 22 ارب روپے کا بجٹ مقرر کیا ۔ جس میں سے ٹیکس وصولی کا ہدف 550 ارب روپے مختص کیا گیا، اس ضمن میں ملکی معیشت کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے لیے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا جس کے تحت ایف بی آر کی جانب سے مختلف اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں